عمران خان کی گرفتاری کا حکم، اسلام آباد پولیس نے اہم فیصلہ کر لیا

Aug 05, 2023 | 13:05:PM

(فرزانہ صدیق)چئیرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کو توشہ خانہ کیس میں مجرم قرار دیئے جانے اور عدالت کی جانب سے گرفتار ی کے حکم کے بعد  اسلام آباد پولیس نے اہم فیصلہ کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سیشن جج ہمایوں دلاو کی جانب سے پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان کی گرفتاری کے حکم کے بعد وفاقی پولیس کی جانب سے اسلام آباد میں سیکورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پولیس کی جانب سے مختلف ناکہ جات پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی،ایف سی اور رینجرز کے اہلکار بھی مختلف شاہراہوں میں گشت کریں گے،پولیس کی جانب سے شہر میں ایکٹو کارکنان کی فہرستیں مرتب ،ممکنہ احتجاج کی صورت میں کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن کا امکان۔

یہ بھی پڑھیں:توشہ خانہ کیس ، عمران خان مجرم قرار، بڑی سزا سنا دی گئی

وفاقی دارالحکومت  اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ  کی جانب سے کہا گیا ہےکہ شہر میں دفعہ 144 کے نفاذ پر بھی عمل کروایا جائے گا ،شہر میں دفعہ 144 کا نفاذ ہے، کسی بھی قسم کے اجتماع یا احتجاج کی اجازت نہیں ہے، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی صورت میں کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزیدخبریں