عمران خان کی گرفتاری پر حریم شاہ نے بڑی دھمکی دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو تین سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد بڑی دھمکی دے دی۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں حریم شاہ نے دھمکی آمیز لہجے میں لکھا 'سننے والے سن لیں، اگر عمران خان صاحب کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو اپنے فون میں موجود تمام تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردوں گی'۔
تاہم جب یہ خبر سامنے آئی کہ عمران خان کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا ہے تو حریم شاہ کی جانب سے ایک اور ٹوئٹ کی گئی۔
سننے والے سن لیں اگر عمران خان صاحب کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو اپنے فون میں موجود تمام پکس اور وڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردوں گی۔#ImranKhan
— Hareem Shah (@_Hareem_Shah) August 5, 2023
حریم شاہ نے کہا 'میرے عزیز ہم وطنو! تھوڑی دیر تک ایک اہم ویڈیو پیغام جاری کروں گی'۔
پچھلے سال روضہ رسول کے سامنے بیٹھ کر خان صاحب کے لیے گھنٹوں دعا کی۔ روزانہ لاکھوں پاکستانی خان کے لیے خدا کے سامنے ہاتھ جوڑتے ہیں۔ یہ سب رائیگا نہیں جائے گا۔ خدا کے یہاں دیر ہے ، اندھیر نہیں۔ ????????#ImranKhan pic.twitter.com/kQhxZlpZyp
— Hareem Shah (@_Hareem_Shah) August 5, 2023
یاد رہے کہ حریم شاہ پی ٹی آئی کو سپورٹ کرتی ہیں اور وہ اکثر سوشل میڈیا پر اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتی نظر آتی ہیں۔
واضح رہے کہ اسلام آباد کی عدالت نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو تین سال قید کی سزا سنائی ہے جس کےبعد لاہور پولیس نے عمران خان کو گرفتار کرلیا۔
مزید پڑھیں: عمران خان کی گرفتاری کی ویڈیو سامنےآگئی
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس کی سماعت کی جس میں عدالت نے آج چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا تھا۔