عمران خان کو گرفتاری کی سزا سنانے پر شوبز شخصیات کا ردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو 3 سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد شوبز شخصیات نے ردعمل دیتے ہوئے آج کے دن کو پاکستان کیلئے سیاہ دن قرار دیدیا۔
اداکارہ مشی خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر عمران خان کے ساتھ اپنے بچپن اور نوجوانی کی تصاویر شئیر کیں۔
Black day for #Pakistan. He is the leader of our Hearts. Which is impossible to invade. May Allah SWT keep you safe Mr @ImranKhanPTI You are the epitome of bravery & character. You will always be our HERO. #ImranKhan pic.twitter.com/u6pgffhl0I
— Mishi khan (@mishilicious) August 5, 2023
انہوں نے لکھا کہ ’آج پاکستان کے لیے سیاہ دن ہے، عمران خان ہمارے دلوں کے لیڈر ہیں، جس پر حملہ کرنا ناممکن ہے۔ ’
انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کے لیے سلامتی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ہمیشہ ہمارے ہیرو رہیں گے۔
خان کا جرم یہ کہ وہ اس ملک کی تقدیر بدلنا چاہتا۔ خان کا جرم یہ کہ وہ غریبوں کے بارے میں سوچتا ہے۔ خان کا جرم یہ کے وہ اس ملک کی اشرافیہ کو ایکسپوز کرتا ہے۔ خان کا جرم یہ کہ وہ مافیا کے سامنے سر نہیں جھکاتا۔#ImranKhan
— Hareem Shah (@_Hareem_Shah) August 5, 2023
اس کے علاوہ ٹک ٹاکر حڑیم شاہ نے بھی اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سابق وزیراعظم نواز شریف پر تنقید کی اور عمران خان کی حمایت میں سامنے آگئیں۔
انہوں نے لکھا کہ ’پاکستانیوں کا پیسا لوٹ کر بیرون ملک جائیدادیں بنانے والا لندن میں مزے کررہا ہے اور فری علاج والے 3 کینسر اسپتال بنانے والا غیرمنصفانہ سزا بھگت رہا۔‘