(24نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے عمر فاروق ظہور نے کہا ہے کہ الحمداللہ میں درست ثابت ہو گیا۔
ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں عمرفاروق ظہور نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کرپشن کے مرتکب قرار پائے، عدالت نے میرا مؤقف درست تسلیم کر لیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے 20 لاکھ ڈالرز میں مجھے گھڑی فروخت کی۔
عمر فاروق ظہور کا کہنا ہے کہ عدالت نے میرا مؤقف درست تسلیم کر لیا کہ گھڑی فرح گوگی کے ذریعے دبئی میں بیچی گئی، عدالت اور شواہد سے میرے مؤقف کی تصدیق ہوئی۔
خیال رہے کہ توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد کی سیشن عدالت کی جانب سے 3 سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
فیملی ذرائع کے مطابق پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی کو لاہور سےان کی رہائش گاہ زمان پارک سے گرفتار کیاہے۔