عمران خان کی گرفتاری؟ اہم وزیر نے اندر کی بات بتا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں سزا کے بعد زمان پارک سے گرفتار کر لیا گیا ، جس کے بعد افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ پنجاب پولیس نے فیصلہ آنے سے پہلے ہی انہیں گرفتار کر لیا، نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے تمام افواہیں کی تردید کر دی۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے بتایا کہ چئیرمین تحریک انصاف کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا ہے، پنجاب پولیس نے صرف عمران خان کی گرفتاری میں معاونت کی، چئیرمین تحریک انصاف کو اسلام آباد لے جایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کو گرفتاری کی سزا سنانے پر شوبز شخصیات کا ردعمل
دوسری جانب چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کو اسلام آبادبذریعہ جہاز اسلام آباد روانہ کیا جائے گا، چییرمین پی ٹی آئی کو اسلام آباد سےآنے والے جہاز کی مدد سے منتقل کیا جائے گا،چیئرمین پی ٹی آئی کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پہنچا دیا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی پولیس حراست میں ائیرپورٹ پر موجود ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کو خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد لیجایا جائے گا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائشگاہ کے باہر سے پی ٹی آئی کارکن کو بھی گرفتار کیا گیا ، پولیس نے نعرے بازی کرنے پر اویس نامی کارکن کو گرفتار کیا ہے ۔