(24نیوز)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ تاجر برادری کو سہولت دیئے بغیرترقی نا ممکن ہے، تجارت کے فروغ کے بغیر معاشی استحکام کا سفر طے نہیں کیاجاسکتا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی چیمبر آف کامرس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ معیشت کی ترقی میں چیمبر آف کامرس کا کلیدی کردارہوتا ہے اور تاجر برادری کو سہولت دیے بغیرترقی نا ممکن ہے، متعدد ملکوں کے ساتھ فری ٹریڈ معاہدے کئے گئے ہیں، تجارت کے فروغ کے بغیر معاشی استحکام کا سفر طے نہیں کیاجاسکتا،پاکستان معدنیات اور قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے، جغرافیائی لحاظ سے پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ملک ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ سے روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں، صدر زرداری کے دور میں معاشی فیصلے کاروباری برادری کے بغیرنہیں ہوتے تھے۔
دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اسے مکافات عمل قرار دیا۔