(24نیوز) چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری پر وائس شاہ محمود قریشی نےخصوصی ویڈیو پیغام جاری کردیا۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکنان قوم میں پائے جانے والے اضطراب سے بخوبی آگاہ ہیں۔ آج کے عدالتی فیصلے کو عوام نے انصاف کے تقاضوں کے برعکس جانا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ دستور کے آرٹیکل 10 اے کے تحت انہیں فیئر ٹرائل کا بنیادی حق میسّر نہیں ہوا۔ ہم سب نے مل کر چیئرمین تحریک انصاف کی آزادی کی جدوجہد جاری رکھنی ہے۔ ہمیں قانونی جنگ بھی لڑنی ہے اور سیاسی جدوجہد بھی جاری رکھنی ہے۔ ہم نے پرامن انداز میں آگے بڑھنا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف کی واضح ہدایات اور گائیڈ لائنز کی روشنی میں آگے بڑھنا ہے۔ پارٹی کے سینئر قائدین سے مشاورت کرتے ہوئے آج کور کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا جا رہا ہے۔ کور کمیٹی کے اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل کو حتمی شکل دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: تاجر برادری کو سہولت دیئے بغیر ترقی ناممکن ہے: بلاول بھٹو زرداری
اُن کا مزید کہنا تھا کہ کارکنان اور عوام احتجاج ریکارڈ کروانا چاہتے ہیں، آئین انہیں اس کا پورا حق دیتا ہے، کارکنان اور عوام کو میسّر آئینی حق سلب نہیں کیا جاسکتا ہے۔ ہم نے قانون کو نہ ہاتھ میں لینا ہے نہ ہی املاک کو کسی قسم کا نقصان پہنچانا ہے مگر حقیقی آزادی کی اپنی جدوجہد کو آگے بڑھانا ہے۔
شاہ محمود قریشی کے مطابق وکلاء سے مشاورت اور کورکمیٹی کے فیصلوں کی کی روشنی میں آگے بڑھیں گے۔