عمران خان کی گرفتاری کے وقت زمان پارک میں کیا ہوا؟ سیکیورٹی افسر نے اصل بات بتا دی

Aug 05, 2023 | 17:02:PM

This browser does not support the video element.

(24 نیوز )عمران خان کو  اسلام آباد سیشن کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں 3سال قید کی سزا سنا دی ، جبکہ عدالتی حکم پر پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

عمران خان کو گرفتار کرنے کیلئے آئی جی اسلام آباد نے سی سی پی او لاہور کو احکامات جاری کیے جس میں عدالتی احکامات پر عمدرآمد کرانے کا کہا گیا، سی پی اور آفس میں فوری طور پر میٹنگ بلائی گئی جس میں ڈی آئی جی آپریشن ، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ، ایس ایس پی سول لائنز،ایس ایس پی آپریشن شریک ہوئے، میٹنگ کے بعد سی ٹی اور لاہور نے زمان پارک کی جانب جانے والے تمام راستوں کو بند کر دیا، حکمت عملی اس لیے اپنائی گئی تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔
لیکن ماضی میں ہونے والی پی ٹی آئی کارکنون کی گرفتاریوں اور مقدمات کی وجہ سے آج کوئی بھی کارکن یہاں نہ پہنچا البتہ کچھ چنندہ لوگ یہاں پہنچے جنہیں گرفتار کر لیا گیا، اطلاعات کے مطابق پولیس کی جانب سے اب تک 27پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے ،عدالتی احکامات پر عمران کو یہ وقت بھی نہ دیا گیا کہ وہ اپنا نائٹ سوٹ ہی چینج کر سکیں ، اس لیے انہیں ٹراوزر شرٹ میں ہی گرفتار کر لیا گیا۔

مزیدخبریں