(بابر شہزاد تُرک) چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم پاکستان کا اڈیالہ جیل میں لاک اپ تیار کر دیا گیا ہے اور ان کو جیل میں میسر ہونے والی سہولیات بھی جیل مینوئل کے مطابق ہوں گی۔
جیل ذرائع کے مطابق چئیرمین پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں لاک اپ تیار ہو گیا، ان کو ہائی سیکیورٹی زون میں رکھا جائے گا، ان کے لاک اپ کا ایک دروزہ اور ایک کھڑکی ہے، لاک اپ میں پانی کا کولر، ایک کرسی اور ایک میٹرس رکھا گیا ہے، لاک اپ میں ٹی وی یا انٹرنیٹ کی سہولت نہیں ہو گی، لاک اپ کی سیکیورٹی جیل پولیس کے کمانڈوز کریں گے جو کہ غیر مسلح ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی گرفتاری کے وقت زمان پارک میں کیا ہوا؟ سکیورٹی افسر نے اصل بات بتا دی
جیل ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی کیلئے الگ واش روم بھی مختص کر دیا گیا ہے، جیل مینوئل کے مطابق ان کو رکھا جائے گا، جیل انتظامیہ کو موصول عدالتی وارنٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کو مخصوص سہولیات کی ہدایات نہیں کی گئی۔