چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا، پشاور میں مٹھائیاں تقسیم، ویڈیو سامنے آ گئی

Aug 05, 2023 | 18:19:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو سزا ہونے پر  پشاور میں مٹھائیاں تقسیم ہو گئیں۔

پاکستان تحریک انصاف کا گڑھ سمجھے جانے والے پشاور میں چیئرمین پی ٹی آئی کے گرفتار ہونے اور سزا سنائی جانے پر مٹھائیاں تقسیم کی گئیں، پشاور کے مختلف چوکوں اور چوراہوں میں اے این پی ، پیپلزپارٹی اور دیگر جماعتوں کے ارکان نے مٹھائی تقسیم کی، جمعیت علماءاسلام کے ورکر بھی مٹھائی تقسیم کر کے اور کھاکر خوشی مناتے رہے، کارکنان ایک دوسرے کو مبارک بادیں بھی دیتے رہے ۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی کا لاک اپ تیار، کیا کیا سہولیات میسر ہوں گی؟ تفصیلات آ گئیں

پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے پی ٹی آئی چیئرمین کی سزا کو حق کی فتح قراردے دیتے ہوئے کہا کہ آج ثابت ہوگیا کہ دوسروں کو چور کہنا والا خود سب سے بڑا چور ہے، آج پاکستان کے لیے خوشی کا اور ایک روشن دن ہے۔