لاہور چڑیا گھر میں 146 سے زائد نئے جانور لائے جانے کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور، گوجرانوالہ اور فیصل آباد کے چڑیا گھروں کی اپ گریڈیشن کی اصولی منظوری دے دی۔
یہ فیصلہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔
اجلاس میں چڑیا گھروں میں داخلہ کیلئےای ٹکٹنگ سسٹم متعارف کرانےکی بھی اصولی منظوری دی گئی، اسکے علاوہ وزیراعلیٰ کی جانب سے لاہور زو میں فیملی پیکیج، سمر پیکیج اور دیگر پیکیجز متعارف کرانے کی ہدایت بھی کی گئی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور کے چڑیا گھر میں 146 سے زائد نئے جانور لائے جائیں گے، جن میں سری لنکا سے ہاتھی، آسٹریلیا سے کینگرو اور چین سے پانڈا شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ
لاہور کے سفاری پارک میں نائٹ سفاری شروع کرنے کے حوالے سے بھی فیصلہ کیا گیا کہ اس حوالے سے تمام انتظامات جلد مکمل کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ سفاری زو میں افریقن ڈیزرٹ سفاری بھی متعارف کرائی جائے گی۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سفاری پارک میں جانوروں کی تعداد بڑھانے پر زور دیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ نے جلو پارک اور چھانگا مانگا زو کی اپ گریڈیشن کیلئے پلان طلب کرلیا۔