چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر پنجاب میں مکمل امن ہے، محکمہ داخلہ پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)محکمہ داخلہ پنجاب نے تحریک انصاف کے چیئرمین کی گرفتاری پرصوبے میں امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے اہم بیان جاری کردیا۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ پورے پنجاب میں مکمل امن ہے،پنجاب میں امن ہونے پر دفعہ 144 یا رینجرز طلب نہیں کی گئی ہے ،محکمہ داخلہ کا مزید کہناتھا کہ لاہور شہر میں مکمل امن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کپتان کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے گڑھ میں مٹھائیاں تقسیم، ویڈیو سامنے آ گئی