"چیئر مین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر بشریٰ بی بی کو مبارکباد دیتی ہوں"، فردوس عاشق اعوان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان کی گرفتاری پر بشریٰ بی بی کو مبارکباد دے دی۔
تفصیلا ت کے مطابق توشہ خانہ کیس سے متعلق عدالتی فیصلے کے بعد عمران خان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، اس حوالے سے فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ میں بشریٰ بی بی کو مباربا د دیتی ہوں کہ جو خود کو کلین مین کہتا تھا وہ ا نکی کارستانیوں کے باعث مجرم بن گیا، چیئر مین پی ٹی آئی کہتے تھے کوئی قانون سے بالاتر نہیں ، آج میں کہتی ہوں آپ قانون سے بالاتر نہیں ،بنی گالہ کے در و دیوار کو گرد آلود کیا گیا.
فردوس عاشق اعوان نے کشمیریوں کے سیاہ دن سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ پاکستانی قوم شانہ بشانہ کھڑی ہے،کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے ،تمام سیاسی جماعتوں کو کشمیر کی آواز بلند کرنی چاہیے،آج کشمیریوں کے لیے سیاہ دن ہے،آج کے دن مودی نے کشمیر کی آزادی کو پامال کیا،نوجوانوں کو پائلٹ گن سے بنا کیا گیا،تمام بین الاقوامی ادارے اس وقت خاموش ہیں،کشمیری عورتوں کی عزتوں کو پامال کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:چوہدھری شجاعت بھی عمران خان کی گرفتاری اور الیکشن سے متعلق بول پڑیں
انہوں نے کہا کہ اس وقت اوآئی سی کو کوئی اقدام کرنے ہو گئے،آج سب سے زیادہ سوشل میڈیا کام کر رہا ہے،آج نوجوان نسل کو سوشل میڈیا کے ذریعے بھارت کے چہرے کو بانقاب کرنا ہو گا،استحکام پاکستان پارٹی کمشیر میں استحکام لائے گی،آج کشمیر ی خاندان پاکستان کی طرف دیکھا رہے ہیں،کشمیریوں کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا،سات نسلوں سے کشمیریوں پر ظلم کیا جا رہا ہے ، اب وقت آ گیا ہے کہ کشمیریوں کے لئے پالیسیاں بنائیں جائے،کشمیریوں کی آواز کو دنیا تک پہنچایا جائے۔