فیصلہ واضح کرتا ہے ہماری عدالتیں آزاد ہیں،پرویز خٹک کا سابق کپتان کی گرفتاری پر ردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے چیئرمین پرویز خٹک نے کہاہے کہ عدالت کا فیصلہ واضح کرتا ہے کہ ہماری عدالتیں آزاد ہیں،جو کرپشن، چوری یا اختیارات کا ناجائز استعمال کرے گا اسے قانون کے سامنا کرنا ہوگا، قانون کے مطابق فیصلے کرنے کا اختیار عدالتوں کو حاصل ہے۔
توشہ خانہ کیس میں سابق کپتان کی گرفتاری پر پرویز خٹک نے کہاکہ ہمارا شروع دن سے موقف تھا کہ مسئلے کا حل بات چیت سے ممکن ہے ،ان کا کہنا تھا کہ جس پارٹی کو مضبوط کرنے میں برسوں لگے، اسے ایک سال میں ٹکڑے ٹکڑے کر دیا گیا، نظر آرہا تھا کہ چیزیں ڈیکلیئر نہیں کریں گے تو سزا ہو گی،چیئرمین تحریک انصاف پارلیمنٹرین نے کہاکہ مردم شماری کا فیصلہ ہونے کے بعد انتخابات 6 سے 7 ماہ تاخیر سے ہوتے نظر آرہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس؛ چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل پر سپریم کورٹ سے اہم خبر آگئی