مفت ملے تو کیا برا ! یوٹیوبر کے اعلان پر نیویارک میں افراتفری

Aug 05, 2023 | 20:41:PM

(24 نیوز) ایک یوٹیوبر کی جانب سے مفت پلے اسٹیشن فائیو کے اعلان کے بعد نیویارک کا یونین اسکوائر پارک افراتفری کی لپیٹ میں آگیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہزاروں امریکیوں نے ’مفت ہاتھ آئے تو برا کیا ہے‘ کے مصداق نیویارک میں ایک یوٹیوبر کے پلے اسٹیشن فائیو مفت دینے کے اعلان پر یونین اسکوائر پارک پر یلغار کردی۔

یہ بھی پڑھیے: حد سے زیادہ پانی پینے کے باعث امریکی خاتون چل بسی

یوٹیوب اور ٹوئچ پر معروف لائیو اسٹریمر کائی سینات نے اعلان کیا تھا کہ وہ جمعہ کو تاریخی چوراہے پر مفت پلے اسٹیشن کنسولز تحفے میں دے گا، جس پر پارک میں لوگوں کا ہجوم امڈ آیا اور لوگ تحفے کے حصول کیلئے گاڑیوں کے اوپر پر چڑھے، کرسیاں پھینکیں اور خوب زور آزمائی کی۔

صورت حال دیکھ کر پولیس کو رکاوٹیں لگانی پڑیں لیکن ہجوم قابو میں نہ آیا، بگڑتی صورت حال کو کنٹرول کرنے کیلئے پولیس نے یوٹیوبر سمیت 65 افراد کو حراست میں لے لیا۔

مزیدخبریں