گرمی کے ستائے شہریوں کو محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی )محکمہ موسمیات نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی، جبکہ ملک کے بعض علا قوں میں موسم گرم اور مر طوب رہے گا۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق کشمیر، خطۂ پوٹھوہار ، بالائی و وسطی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان ، شمال مشرقی پنجاب، خطۂ پوٹھوہار ، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر کے بعض مقا مات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز اسلام آبادمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ،جبکہ بعض مقا مات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے ،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، پشاور، ایبٹ آباد ، مانسہرہ ، بالاکوٹ، مالاکنڈ، مردان، صوابی ،سوات،دیر،کرم، کوہستان، کو ہا ٹ، نوشہرہ اور گر دو نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، راولپنڈی، اٹک، میانوالی ، جہلم، چکوال ،سیالکوٹ، نارووال ، لاہور، قصور،گوجرانوالہ، گجرات ، منڈی بہاؤالدین،حافظ آباد، مری اور گلیات ،سرگودھا،نورپورتھل ،بھکر،لیہ، فیصل آباد،جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ،چند مقا مات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،سندھ کے ساحلی علا قوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش بوندا باندی متوقع ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ کشمیر میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے ۔