پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے

Aug 05, 2023 | 21:15:PM

(24 نیوز) پنجاب اور خیبرپختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی وجہ خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں پشاور، ہری پور، دیر بالا، خال واڑی، مالاکنڈ، خیبر،لنڈی کوتل، نوشہرہ، مردان، بنوں، کوہاٹ، ڈی آئی خان اور گرد و نواح میں زلزلہ آیا جہاں لوگ کلمے کا ورد کرتے گھروں سے نکل پڑے۔

یہ بھی پڑھیے: پورا پاکستان فالٹ لائنز پر ہے

اسی طرح پنجاب میں کھڈیاں خاص، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد اور چنیوٹ، شیخوپورہ، ملتان، قصور،حافظ آباد اور جھنگ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

اطلاعات کے مطابق کشمیر میں وادی نیلم کے بیشتر علاقوں میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز تاجکستان افغانستان کی سرحد پر  ہندوکش ریجن تھا جبکہ گہرائی 196 کلو میٹر تھی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پاکستان میں زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی ہے۔ 

مزیدخبریں