(ویب ڈیسک) جیل میں قید روس کے اپوزیشن رہنما الیکسی نوالنی کو مزید 19 برس قید کی سزا سنا دی گئی۔
نوالنی پر دہشتگرد تنظیم قائم کرنے اور اس کی سرگرمیوں کیلئے فنڈنگ کا الزام ہے جبکہ وہ ان الزامات کی تردید کرتے ہیں,پیرول خلاف ورزیوں، فراڈ اور توہین عدالت کے الزامات کے تحت نوالنی 9 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں,2021 میں قید کیے جانے کے بعد سے نوالنی کو ایک دور دراز کالونی میں رکھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: مفت ملے تو کیا برا ! یوٹیوبر کے اعلان پر نیویارک میں افراتفری
روس کے سرکاری پراسیکیوٹرز نے اپوزیشن رہنما کیلئے ’سپیشل رجیم کالونی‘ میں 19 سال قید کی سزا کا مطالبہ کیا ہے,سپیشل رجیم کالونی میں عموماً روس کے خطرناک ترین مجرموں کو رکھا جاتا ہے۔
سزا سنائے جانے سے قبل سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں نوالنی نے کہا تھا کہ انہیں ممکنہ طور پر ’سٹالن‘ کے جیسی سزا دی جائے گی جس میں اختلاف کرنے والوں کو خوفزدہ کرنے کا بندوبست کیا جاتا ہے۔