(ویب ڈیسک)بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں پر سلو اوور ریٹ پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے جرمانہ عائد کر دیا،آئی سی سی کی جانب سے دونوں ٹیموں کے مابین گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ پر جرمانہ کیا گیا ۔
مذکورہ میچ میں دونوں ٹیمیں مقررہ وقت میں اوورز مکمل کرنے میں ناکام رہی تھیں جس کی وجہ سے جرمانہ عائد کیا گیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے میزبان ٹیم ویسٹ انڈیز پر میچ فیس کا 10فیصد اور بھارتی ٹیم پر 5فیصد جرمانہ عائد کیا ۔اس میچ میں ویسٹ انڈیز نے مہمان ٹیم کو 4رنز سے شکست دی تھی، 150رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 145رنز بنا سکی تھی۔5ٹی ٹوئنٹی کی سیریز میں ویسٹ انڈیز کو ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ اتوارکو کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا