(ویب ڈیسک) سی آئی اے کے ایس ایس پی ملک لیاقت کے ساتھ چیئرمین پی ٹی آئی عمران کی گرفتاری کے بعد گاڑی میں بیٹھے کیا گفتگو ہوئی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں۔
توشہ خانہ کیس میں سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو لاہور سے گرفتار کیا گیا اور ان کو گاڑی میں بٹھا کر اسلام آباد تک لے جایا گیا، دورانِ سفر ان کے ساتھ گاڑی میں بیٹھے سی آئی اے کے ایس ایس پی ملک لیاقت کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دونوں بڑے خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا
بجی ٹی وی اینکر پرسن نے اپنے وی لاگ میں کہنا ہے کہ ان کو پولیس ذرائع سے معلوم ہوا کہ چیئرمین پی ٹی آئی گرفتاری کے وقت پر اطمینان تھے بالکل بھی گھبرائے ہوئے نہیں تھے، بڑے باوقار طریقے سے انہوں نے اپنے کپڑے تبدیل کئے اور ٹریک سوٹ پہن کر گاڑ ی میں ایس ایس پی کے ساتھ بیٹھ گئے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے ہمراہ گاڑی میں بیٹھے ایس ایس پی ملک لیاقت کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب سی آئی اے افسر کا عمران خان سے تعارف ہوا تو سابق وزیراعظم نے کہا کہ میں نے تو آپ کے بارے میں بڑا سنا تھا کہ آپ بڑے سخت مزاج انسان ہیں لیکن آپ کا سلوک دیکھ میں بڑا متاثر ہوا ہوں۔
اجمل جامی کا مزید کہنا ہے کہ لاہور سے اسلام آباد جاتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کی ایس ایس پی سی آئی اے کے درمیان صوفی ازم پر بھی گفتگو ہوئی، دورانِ سفر چیئرمین پی ٹی آئی مسلسل تسبیع کرتے رہے اور بالکل بھی پریشان نہیں تھے وہ بالکل پراطمینان تھے، ذرا بھی پریشان نہیں تھے۔