ہریتھک روشن کی" کرش4" بنانے میں بڑی رکاوٹ کیا ہے؟ ڈائریکٹر نے بتادیا

Aug 05, 2023 | 23:45:PM

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ سپرسٹار ہریتھک روشن کی میگا فلم "کرش4" کے ڈائریکٹر  راکیش روشن نےفلم کی  بڑی رکاوٹ  سے متعلق  انکشاف کردیا۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران راکیش روشن نے کہاکہ" کرش 4" پر کام جاری ہے لیکن وہ اس بات پر فکر مند ہیں کہ فلم باکس آفس پر کامیاب ہوگی یا نہیں,انہوں نے تشویش ظاہر کی کہ ہریتھک روشن کی فلم کو متوقع رسپانس نہیں ملے گا کیوں کہ نوجوان آج کل ہالی ووڈ سپر ہیروز کی فلمیں دیکھ رہے ہیں جن کا بجٹ ہماری فلموں کے مقابلے میں بہت زیادہ ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:معروف ٹک ٹاکر پر دہرے قتل کا الزام ثابت ،سزا کب سنائی جائیگی؟اہم خبر آگئی

راکیشن روشن نے کہاکہ "شائقین آج کل سینما نہیں آتے جو میرے پروجیکٹ کرش4 کیلئے ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔انہوںنے کہاکہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کی فلم کے وی ایف ایکس بہترین،پرکشش ہوں تاکہ فلمی شائقین کو وہ پسند آئیں اور ہندی سینما کی بحرانی کیفیت ختم ہو".

مزیدخبریں