ملک بھر میں مزید بارشیں، محکمہ موسمیات نےخطرے کی گھنٹی بجادی

Aug 05, 2024 | 09:18:AM
ملک بھر میں مزید بارشیں، محکمہ موسمیات نےخطرے کی گھنٹی بجادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)محکمہ موسمیات  نے  ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کا امکان ظاہر کردیا جبکہ نشیبی علا قے زیر آب آگئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش جبکہ شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان، بالائی سندھ اور جنوبی پنجاب میں موسلادھار بارش ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے گزشتہ روز 2دن کے لئے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ شدید بارشوں کے باعث ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی علاقوں، ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، لورالائی، سبی، ہرنائی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، جھل مگسی، نصیر آباد، جعفر آباد، جیکب آباد، قمبر شہداد کوٹ، لاڑکانہ، دادو، جامشورو، آواران، لسبیلہ، پنجگور، مری، گلیات، مانسہرہ، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، اسلام آباد/ راولپنڈی، سیالکوٹ، نارووال، جہلم، گجرات اور کشمیر کے مقامی/بر ساتی ندی نالوں اور میں طغیانی کا خطرہ ہے۔ شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، بہاولنگر، بہاولپور، راجن پور، رحیم یار خان، سکھر، کشمور، گھوٹکی، شکارپور اور خیرپور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے۔ اس دوران خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمد و رفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ آج اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہوٹل پر حملہ ہوگیا

پنجاب کے علاقے مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، شیخوپورہ، اوکاڑہ، پاکپتن، قصور، خوشاب، سرگودھا، لیہ بھکر، میانوالی، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، بہاولپور، بہاولنگر، خانپور، ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفر گڑھ، کوٹ ادو، راجن پور اور رحیم یار خان میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بہاولپور، بہاولنگر، راجن پور اور رحیم یار خان میں موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، صوابی، نوشہرہ، مردان، مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، مہمند، خیبر، باجوڑ، چارسدہ، ہنگو، کرم، اورکزئی، وزیرستان، بنوں، لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے مختلف علاقے خضدار، لسبیلہ، آواران، بارکھان، موسیٰ خیل، ژوب، مستونگ، سبی، شیرانی، کوہلو، بولان، ہرنائی، لورالائی، نصیر آباد، جھل مگسی، جعفرآباد، ڈیرہ بگٹی، کوئٹہ، زیارت، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، قلات، پسنی، اورماڑہ اور پنجگورمیں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران بارکھان، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، نصیر آباد، جھل مگسی اور گرد و نواح میں موسلادھار بارش ہونے کی بھی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی میں موسلادھار بارش، بجلی غائب، سڑکیں تالاب بن گئیں

سند ھ کے بیشتر علاقے  سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، شکارپور، خیر پور، کشمور، قمبرشہداد کوٹ، دادو، گھوٹکی، شہید بینظیر آباد، تھرپارکر، میرپور خاص، سانگھڑ، عمرکوٹ، مٹیاری، نوشہرو فیروز، جامشورو، ٹھٹھہ، بدین، پڈعیدن، سجاول، کراچی اورحیدرآباد میں تیز ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے، اس دوران سکھر، گھوٹکی، لاڑکانہ، جیکب آباد، شکارپور، کشمور اور خیرپور میں موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کی توقع ہے جبکہ کہیں کہیں موسلادھار بارش ہونے کی بھی توقع ہے جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علا وہ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق اگلے 2 دنوں میں بارشوں کے باعث کراچی میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ایڈوائزری جاری کی گئی ہے کہ کراچی ڈویژن میں 6 اگست تک بارشوں کا امکان ہے۔