بھارت کے غاصبانہ تسلط کیخلاف کشمیریوں کی لازوال قربانیاں رنگ لائیں گی:مریم نواز

Aug 05, 2024 | 09:56:AM
بھارت کے غاصبانہ تسلط کیخلاف کشمیریوں کی لازوال قربانیاں رنگ لائیں گی:مریم نواز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بھارت نے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ جموں و کشمیر کو کھلی جیل میں بدل کر جبر و استبداد کی نئی مثال قائم کی،بھارت کے غیرقانونی اور غاصبانہ تسلط کے خلاف کشمیریوں کی لازوال قربانیاں رنگ لائیں گی، پاکستان دنیا کے ایوانوں میں کشمیریوں کی آواز اٹھاتا رہے گا۔

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے ہر شہید، ہر مظلوم اور محصور، مقبوضہ کشمیر کی ماؤں، بہنوں، بیٹیوں اور بیٹوں کو میرا سلام۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ جموں و کشمیر کو کھلی جیل میں بدل کر جبر و استبداد کی نئی مثال قائم کی، دنیا کب تک آنکھیں بند کر کے بیٹھے گی؟ کب تک کشمیری جبر و بربریت کا شکار ہوتے رہیں گے؟

مریم نواز نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل سے ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و استحکام اور ترقی وخوشحالی ممکن ہے، ہر پاکستانی کا دل کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے، کشمیری بہن، بھائیوں کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔