ڈاکٹرشاہد صدیق قتل کیس، لرزہ خیز واردات میں بیٹا ملوث نکلا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عابد چودھری) تحریک انصاف کےرہنماڈاکٹرشاہدصدیق کاقتل،تفتیش میں لرزہ خیز انکشافات سامنےآ گئے،ڈاکٹرشاہدکےبیٹےقیوم نےقریبی دوست کیساتھ ملکرباپ کےقتل کامنصوبہ بنایا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم قیوم کے دوست کو بھی حراست میں لے لیا گیا ، قیوم ایک لڑکی سے پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا، ڈاکٹر شاہد صدیق کے انکار پر جنوری میں بھی قاتلانہ حملہ کروایا ، جنوری میں باپ کے قتل کی ڈیل 50لاکھ روپے میں کی ، ڈاکٹر شاہد صدیق پر دوسرا حملہ 2 کروڑ روپے میں کروایا گیا ،آلٹوکارجمعہ کےروزصبح9بجکر50منٹ سےڈاکٹرشاہدصدیق کی ریکی پرتھی۔
ریکی کرنے والی کار میں ڈاکٹر شاہد صدیق کا بیٹا قیوم سوار تھا ، جمعہ کے روز ڈاکٹر شاہد صدیق نے بینک سےنکلواکرمستحق افرادمیں رقم تقسیم کی ،رقم تقسیم کرنے کے دوران بھی مشکوک کار ڈاکٹر شاہد صدیق کا تعاقب کرتی رہی ، قیوم کی ملزم کے ساتھ ریکی کرتے کلوزسرکٹ فوٹیج بھی سامنے آ گئی۔
لرزہ خیزقتل کی واردات کے بعد مقتول کا بیٹا قیوم باپ کے قتل کے بعد انصاف مانگتا رہا، قتل کی واردات کا منصوبہ بنانے والے بیٹے نے باپ کی نماز جنازہ بھی پڑھائی۔