زندگی کا مقصدصرف شادی نہیں ہوتا، متھیرا

Aug 05, 2024 | 11:24:AM

(ویب ڈیسک) پاکستانی ماڈل اور ٹی وی میزبان متھیرا نے شادی کیلئے بے چین مرد حضرات کو مشورہ دے دیا۔

بطور سنگل پیرنٹ اپنے بچوں کی پرورش کرنے والی ماڈل متھیرا نے بلاشبہ اپنی زندگی میں کئی نشیب و فراز دیکھے ہیں، لوگوں کے طعنے اور نفرت آمیز رویے برداشت کرنے کے باوجود ہمت اور حوصلے کیساتھ اپنے عزم پر ڈٹے رہنا متھیرا کو انفرادی پہچان دلواتا ہے۔

حال ہی میں متھیرا نے  میٹاٹینمنٹ کے ایک پوڈ کاسٹ  میں بطور مہمان  شرکت کی جہاں انہوں نے نجی اور پیشہ ورانہ زندگی پر کھل کر گفتگو کی,دوران گفتگو متھیرا نے اس موضوع پر گفتگو کی کہ ہمارا معاشرہ صرف شادی کرنے کی کوشش کرنے والے لوگوں اور پاکستانیوں کے بارے میں کیا ردعمل ظاہر کرتا ہے۔

متھیرا کا کہنا تھا کہ زندکی کا مقصد صرف شادی ہی نہیں ہوتا اگر آپکی شادی نہیں ہورہی تو آپ مر نہیں جائیں گے،اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے ماڈل کا کہنا تھا کہ آج کل ہمارے معاشرے میں زندگی کا مقصد ون ٹو تھری اور بس شادی ہے جس میں لڑکا اور لڑکی دونوں برابر کے شریک ہیں۔

متھیرا کے مطابق شادی سے پہلے انسان کو خود کا اپنا کیرئیر بنانے کی ضرورت ہے کیونکہ وہ کسی کی بیٹی کو اپنے گھر لاتا ہے، اس لیے خصوصاً مرد حضرات کو شادی سے پہلے اپنا کم از کم اپنا گھر، کاروبار سمیت مالی طور پر اتنا مستحکم تو ہونا چاہیے کہ آنے والی لڑکی کا خیال رکھ سکے۔ 

یہ بھی پڑھیں:تیسری جنگِ عظیم آج سے شروع ہوسکتی ہے، بھارتی نجومی کی پیشگوئی
واضح رہے کہ ایک حالیہ انٹرویو میں متھیر کا کہنا تھا کہ" ایک ماں کو والد اور والدہ دونوں کا کردار نبھانا پڑتا ہے اور اس کے لیے اپنے اندر مردانگی لانا پڑتی ہے پھر لوگ کہتے ہیں کہ یہ غنڈی ہے، یہ بدتمیز ہے۔"

انہوں نے یہ بھی  کہا کہ " حقیقت یہ ہے ہمیں مرد بننا پڑتا ہے اور جب کوئی عورت مرد بنتی ہے وہ مرد سے بھی زیادہ مضبوط ہوجاتی ہے جبکہ اگر کوئی اکیلی خاتون اچھا کام کررہی ہوتی ہے گھر چلا رہی ہوتی ہے تو اسے سراہنے کے بجائے اس پر بہت سے الزامات لگائے جاتے ہیں"۔

متھیرا نے کہا کہ"سنگل مدر ہونا بہت مشکل ہے جس میں بہت سی خواتین ہار جاتی ہیں پھر نہ وہ ایک اچھی ماں بن پاتی ہیں نہ ایک اچھا باپ۔"

مزیدخبریں