(ویب ڈیسک)علمِ نجوم یعنی ستاروں اور ان کی گردش نیز اس کے نتیجے میں کائنات کے نظام میں رونما ہونے والے واقعات کا علم سے دو کاموں میں مدد لی جاتی ہے، ایک حساب میں اور دوسرا استدلال میں،بھارتی علم نجوم کے ماہر کوشل کمار نےآج یعنی 5 اگست 2024 سے تیسری جنگ عظیم شروع ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کوشل کمار نے اس سے قبل اسرائیل،حماس جنگ اور روس،یوکرین جنگ کی پیشگوئی کی تھی جو بعدازاں سچ ثابت ہوئی،انہوں نے حالیہ پیشگوئی میں دعویٰ کیا کہ جغرافیائی سیاسی واقعات مجموعی طور پر تباہ کن تنازع کو جنم دے سکتے ہیں جس کے نتیجے میں 4 یا 5 اگست سے تیسری جنگ عظیم کا آغاز ہوسکتا ہے۔
خیال رہے کہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل بھی کوشل کمار نے تیسری عالمی جنگ کے آغاز کی تاریخ سے متعلق متعدد پیشگوئیاں کر رکھی ہیں، لیکن اب تک ان میں سے کوئی بھی سچ ثابت نہیں ہوئی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل انہوں نے اعلان کیا تھا کہ تیسری عالمی جنگ 18 جون 2024 کو شروع ہوگی لیکن وہ تاریخ بغیر کسی واقعے کے گزر گئی،بعدازاں انہوں نے ایک نئی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے یہ پیشن گوئی کی تھی کہ تیسری جنگ عظیم 26 جولائی یا 28 جولائی کو شروع ہوگی، لیکن ایک بار پھر، ان کی پیشگوئی غلط ثابت ہوئی۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا ان کی اس بار کی گئی پیشگوئی سچ ثابت ہوسکتی ہے۔
علمِ نجوم پر یقین رکھنا اور مستقبل کے حالات جاننے کا حکم
ستاروں کی چال سے مستقبل کے حالات جاننے کی کوشش کرنا، اور ان باتوں پر یقین کرنا ناجائز و حرام ہے، ستاروں کا علم سیکھنے کو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے نا پسند فرمایا ہے۔ ستاروں کی تخلیق کے من جملہ فوائد میں سے اللہ رب العزت نے ان کے ذریعے سمت، راستے اور اوقات کا جاننا بیان فرمایا ہے۔ لہٰذ ا سمت، راستے، اوقات وغیرہ جاننے کے لیے تو ستاروں کے علوم سیکھ سکتے ہیں۔ نیز ان کی چال سے ظنی اور تخمینی طور پر موسم کے اندازا کیا جاسکتاہے، جیساکہ خاص اوقات اور کیفیات سے بادلوں کے جمع ہونے سے بارش برسنے پر ممکنہ استدلال کیا جاتاہے، لیکن قطعی اور یقینی طور پر دعویٰ نہیں کیا جاسکتا۔