پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ممتاز مصطفیٰ انتقال کرگئے 

Aug 05, 2024 | 12:19:PM

( طیب سیف )تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ممتاز مصطفی انتقال کرگئے ممتاز مصطفیٰ پارلیمنٹ لاجز میں مقیم تھے، ہارٹ اٹیک کی وجہ سے خالق حقیقی سے جا ملے۔

تفصیلات کے مطابق متوفی ممتاز مصطفیٰ کا تعلق رحیم یار خان سے تھا، ترجمان قومی اسمبلی نے بھی ممتاز مصطفیٰ کے انتقال کی تصدیق کردی۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو بھی آگاہ کردیا گیا۔

ایم این اے کے انتقال کی وجہ سے آج قومی اسمبلی کا اجلاس بغیر کاروائی ملتوی کردیا جائے گا۔

مزیدخبریں