ڈالر کی قیمت برقرار ، سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 278 روپے 50 پیسے کی سطح پر برقرار رہی جس کے باعث روپے کی قدر میں استحکام رہا۔
دوسری جانب سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 73 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انڈیکس 78 ہزار 158 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن انڈیکس 78 ہزار 231 پوائنٹس پر بند ہوا تھا ، بازار میں 44 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے تھ جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 29 ارب روپے بڑھ کر 10 ہزار 373 ارب روپے رہی تھی۔