جنت مرزا کا بریک اَپ سے متعلق بیان، عمر بٹ کا ردعمل آگیا

Aug 05, 2024 | 12:54:PM
جنت مرزا کا بریک اَپ سے متعلق بیان، عمر بٹ کا ردعمل آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی قیاس آرائیوں پر معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا کے بیان کے بعد ٹک ٹاکر عمر بٹ بھی خاموش نہ رہے اور منگنی ٹوٹنے اور جنت مرزا سے تعلقات خراب ہونے کی وجہ بیان کردی.

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کرتے ہوئے عُمر بٹ نے اپنی سابقہ منگیتر اور اداکارہ جنت مرزا کے بریک اَپ سے متعلق جواب دے کرسب کی توجہ حاصل کرلی۔

انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر سابقہ منگیتر پر تنقید کی اور انسٹا سٹوری میں لکھا کہ مجھے سستی توجہ حاصل کرنے کا شوق نہیں ہے۔

 انہوں نے اپنی اسٹوری میں مزید لکھا کہ "میرے والدین نے میری بہت بہترین پرورش کی ہے، اسی لیے میں کسی کے بارے میں بات نہیں کرتا، اللہ آپ کو خوش رکھے، آمین۔"

یہ بھی پڑھیں:اگر آپکی شادی نہیں ہو رہی تو آپ  مر نہیں جائیں گے متھیرا نے  مرد حضرات کو  آئینہ دکھا دیا

خیال رہے کہ جنت مرزا نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ان کی عُمر بٹ سے منگنی نہیں ہوئی تھی بلکہ بات پکی ہوئی تھی، اور ان کے ساتھ رشتہ ختم ہونے پر بہت خوش ہیں۔

واضح رہے کہ جنت مرزا نے سال 2023 میں عمر بٹ سے بریک اپ کا اعلان کیا تھا جس کے بعد اس جوڑی کے مداح بہت مایوس ہوگئے تھے۔