شان نے مجھے جوانی میں ماڈلنگ کی اجازت نہیں دی ،بڑی بہن زرقا شاہد کا انکشاف

Aug 05, 2024 | 16:25:PM
 شان نے مجھے جوانی میں ماڈلنگ کی اجازت نہیں دی ،بڑی بہن زرقا شاہد کا انکشاف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی فلموں کے معروف اداکار شان شاہد کی بہن زرقا شاہد نے انکشاف کیا ہے کہ شان نے انہیں جوانی میں ماڈلنگ کی اجازت نہیں دی تھی کیونکہ وہ ان سب کے خلاف تھے۔

شان شاہدکوبجاطورپرپاکستانی فلموں کااکلوتاسپرسٹارکہاجاتاہے,حال ہی میں ان کی بہن  زرقا شاہد نے  ایک انٹرویو دیا جس میں ان سے سوال کیا گیا کہ شان کو سب سے زیادہ غصہ کس بات پر آتا ہے؟ جواب میں سپرسٹار کی بہن نے کہا کہ ماضی میں شان خاندان کی خواتین کے شوبز میں آنے کے سخت خلاف تھے۔

زرقا شاہد نےکہا کہ میں نے اپنے بھائی شان کی پرورش میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے کیونکہ ہمارے والد ریاض شاہدبچپن میں ہی انتقال کرگئے تھے۔ شان گھر میں کافی سخت قسم کے انسان ہیں۔مجھے اپنی جوانی کے دنوں میں ماڈلنگ کرنے کا بہت شوق تھا، میں شوبز انڈسٹری بھی جوائن کرنا چاہتی تھی لیکن بھائی شان نے مجھے ماڈلنگ کی اجازت نہیں دی۔ میں جب بھی اُن کے سامنے ماڈلنگ کی بات کرتی  تو وہ سخت ناراض ہوجاتے تھے، مجھے فلموں میں کام کرنے کا شوق نہیں تھا، سہیلیوں کے کہنے پر صرف ماڈلنگ کرنا چاہتی تھی لیکن بھائی کو میرا شوبز میں آنا پسند نہیں تھا۔تاہم اب مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ شان نے اپنی سوچ تبدیل کرکے اپنی بیٹی کو فلم انڈسٹری میں کام کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

زرقا شاہد نے کسی کانام لئے بغیر مبہم انداز میں کہا کہ جب لوگ اسٹار بن جاتے ہیں تو وہ اپنے خاندان اور بہن بھائیوں کو بھول جاتے ہیں، میں ایسے لوگوں کو پیغام دینا چاہتی ہوں کہ اسٹار بننے کے بعد یہ نہیں سوچیں کہ اب آپ کو خاندان والوں کی ضرورت نہیں رہی۔