عوامی احتجاج رنگ لے آیا،بنگلہ دیشی وزیر اعظم نے گھٹنے ٹیک دئیے،شیخ حسینہ واجد استعفیٰ دے کر ملک سے فرار
بنگلہ دیش کے آرمی چیف نے وزیر اعظم حسینہ واجد کو مستعفی ہونے کے لیے 45 منٹ کی ڈیڈ لائن دی تھی،تقریر ریکارڈ کرنے کا موقع بھی نہ ملا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)طلبہ کا احتجاج رنگ لے آیا،بنگلہ دیشی وزیر اعظم نے گھٹنے ٹیک دئیے استعفیٰ دے کر ملک سے فرار ہوگئیں۔
بنگلہ دیش میں عوامی احتجاج رنگ لے آیا، حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پڑ گئے، وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے استعفیٰ دے دیا، فوجی ہیلی کاپٹر پر ملک چھوڑ کر بھارت روانہ ہوگئیں، بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق حسینہ واجد فوجی ہیلی کاپٹر میں بھارت روانہ ہوئیں جہاں سے ان کے فن لینڈ جانے کا امکان ہے، حسینہ واجد کو تقریر ریکارڈ کرانے کاموقع بھی نہیں دیا گیا۔
بنگلہ دیش کی سڑکوں پر موجوود لاکھوں مظاہرین شیخ حسینہ واجد کی رہائش گاہ میں داخل ہوگئے، مظاہرین نے مجیب الرحمٰن کا مجسمہ بھی توڑ ڈالا،بنگلہ دیش میں ملازمتوں میں کوٹہ سسٹم کےخلاف طلبہ کے احتجاج سینکڑوں لوگ مارے گئے ہزاروں گرفتار کر لئے گئے تھے۔
وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے مظاہرین کو دہشتگرد قرار دیتے ہوئے پوری طاقت سے کچلنے کے احکامات جاری کئے تھے ،بنگلادیش کی فوج کے سربراہ جنرل وقار الزماں نے تھا کہا عوام کے جان و مال سمیت سرکاری تنصیبات کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کے آرمی چیف نے وزیر اعظم حسینہ واجد کو مستعفی ہونے کے لیے 45 منٹ کی ڈیڈ لائن دی تھی۔بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد اور ان کی بہن کو سرکاری رہائش گاہ سے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ شیخ حسینہ واجد نے تقریر ریکارڈ کروانے کی کوشش بھی کی لیکن اُنہیں تقریر ریکارڈ کروانے کا موقع نہیں دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:پاور سیکٹر کے ڈھانچے میں تبدیلی کیلئے ٹاسک فورس قائم
بنگلہ دیشی عوام جشن منارہے ہیں،ڈپریشن نامی ایک فیس بک پیج سے پوسٹ کی گئی ہے جس کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ایک بار پھر آزادی حاصل کرلی ۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوگ رنگ برنگے غبارے ہوا میں چھوڑ رہے ہیں ۔