ڈالر مہنگا، ریال ، درہم اور برطانوی پاؤنڈ سستے ہو گئے

Aug 05, 2024 | 16:56:PM
ڈالر مہنگا، ریال ، درہم اور برطانوی پاؤنڈ سستے ہو گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان) معاشی استحکام کیلئے حکومتی اقدامات کا اثر تا حال عوام تک نہیں پہنچ سکا، نہ ہی روپے کی قدر میں استحکام دیکھنے میں آیا ہے ، کبھی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہو جاتا ہے تو کبھی روپیہ بھاری ثابت ہوتا ہے ۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 13 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 278.50 روپے سے بڑھ کر 278.63 روپے پر بند ہوا، اوپن مارکیٹ ریٹ کی بات کریں تو ڈالر ایک پیسے اضافے سے 280.40 روپے کا ہوگیا   ، یورو 68 پیسے مہنگا ہوکر 305.65  روپے  پر آ گیا، برطانوی پاؤنڈ 9 پیسے کمی سے 357.94 روپے ،یو اے ای درہم 2 پیسے کمی سے 75.35 روپے ،سعودی ریال 2 پیسے کمی سے 74.53 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ کی بات کریں تو کاروباری ہفتے کے پہلے روزکا اختتام منفی اعشاریوں پر ہوا ہے ، جس میں سرمایا کاروں کے 104 ارب روپے ڈوب گئے ، 100 انڈیکس 1141 پوائنٹس کی کمی سے بند ہوا ،ہنڈرڈ انڈیکس 1.46 فیصد کی کمی سے 77 ہزار 84 کی سطح پر بند ہوا ،کاروبار کے دوران 21 ارب روپے مالیت کے 50 کروڑ سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا۔