شیخ حسینہ کے استعفے کا اعلان کرنے والے آرمی چیف ان کے کیا لگتے ہیں ؟اہم خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بنگلہ دیش کے آرمی چیف بننے کے صرف ایک ماہ بعدہی متنخب وزیر اعظم کے استعفے کا اعلان کرنے کے بعد جنرل وقار الزماں نا صرف ملکی بلکہ دنیا بھر کے میڈیا کی ذینت بن چکے ہیں لیکن حیران کن طور پر وہ سابق وزیر اعظم حسینہ واجد کے رشتہ دار ہیں ۔
جنرل وقار الزماں نے قومی ٹی وی کے ذریعے عوام سے خطاب میں کہا کہ ”تمام سیاسی جماعتوں“ کے ساتھ بات چیت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ ایک عبوری حکومت قائم کی جائے گی،البتہ انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ فوج اس میں کوئی کردار ادا کرے گی یا نہیں؟ لیکن انہوں نے کہا، ’اب ہم ملک کے صدر کے پاس جائیں گے، جہاں ہم عبوری حکومت کی تشکیل اور قوم کو سنبھالنے کے بارے میں بات کریں گے۔‘
بنگلہ دیش مظاہروں اور تشدد کی لپیٹ میں ہے جو گزشتہ ماہ طلباء گروپوں کی جانب سے سرکاری ملازمتوں میں متنازع کوٹہ سسٹم کو ختم کرنے کا مطالبہ کرنے کے بعد شروع ہوا تھا،ان مظاہروں نے حسینہ واجد کو معزول کرنے کی مہم میں جلتی پر تیل کا کام کیا، جو 15 سال سے برسراقتدار ہیں اور حال ہی میں جنوری میں مسلسل چوتھی مدت تک اقتدار میں آئی ہیں ،اس تشدد میں تقریباً 300افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
وقارالزمان کون ہیں ؟
58سالہ آرمی چیف وقار الزماں نے 23 جون کو 3سال کی مدت کے لیے آرمی چیف کے فرائض سنبھالے جو اس عہدے کے لیے معمول کی مدت تھی،وہ 1966 میں ڈھاکہ میں پیدا ہوئے، ان کی شادی سابق آرمی چیف جنرل محمد مستفیض الرحمان کی بیٹی سارہ ناز کمالیکہ زمان سے ہوئی، جنرل مستفیض الرحمان حسینہ واجد کےرشتے میں انکل لگتے ہیں اور وہ 1997 سے 2000 تک آرمی چیف رہے،بنگلہ دیشی فوج کی ویب سائٹ کے مطابق، جنرل واقر الزماں نے نیشنل یونیورسٹی آف بنگلہ دیش سے دفاعی علوم میں ماسٹرز کی ڈگری اور کنگز کالج لندن سے ڈیفنس اسٹڈیز میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔
آرمی چیف بننے سے پہلے، انہوں نے چیف آف جنرل سٹاف کے طور پر چھ ماہ سے کم عرصہ تک خدمات انجام دیں، جس میں انہوں نے دیگر چیزوں کے علاوہ، فوجی آپریشنز اور انٹیلی جنس، اقوام متحدہ کے امن مشن میں بنگلہ دیش کے کردار اور بجٹ کی نگرانی کی،ساڑھے تین دہائیوں پر محیط کیرئیر میں، انہوں نے حسینہ کے ساتھ قریب سے کام بھی کیا، اور وزیر اعظم کے دفتر کے ماتحت مسلح افواج کے ڈویژن میں پرنسپل اسٹاف آفیسر کے طور پر خدمات انجام دیں۔
فوج کی ویب سائٹ نے کہا کہ جنرل وقار الزماں فوج کی جدید کاری سے بھی وابستہ رہے ہیں،انہوں نے مظاہروں کے دوران فوج کے اہلکاروں سے لوگوں کی جانوں، املاک اور اہم ریاستی تنصیبات کی حفاظت کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔