ادداروں کیخلاف ہرزہ رسائی اور پروپیگنڈا کے مقدمات، پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف تحقیقات ازسر نو شروع

Aug 05, 2024 | 18:21:PM
ادداروں کیخلاف ہرزہ رسائی اور پروپیگنڈا کے مقدمات، پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف تحقیقات ازسر نو شروع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) ادداروں کیخلاف ہرزہ رسائی اور پروپیگنڈا کے مقدمات میں ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کیخلاف تحقیقات ازسر نو شروع کر دی۔

ادداروں کے خلاف ہرزہ رسائی اور سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی، ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کے اہم رہنماوں کے خلاف درج مقدمہ کی تحقیقات ازسر نو شروع کر دی، ایف آئی اے نے علی زیدی, فواد چودھری, اعظم خان سواتی، حماد اظہر، قاسم خان سوری سمیت دیگر رہنماوں کو طلب کرلیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف 17 اگست 2023 کو درج کیا تھا، مقدمہ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی ضمانت از قبل گرفتاری کروانے کے بعد پیش ہو گئے، علی زیدی لاہور پولیس کے انسپکٹر کی مدعیت میں درج ہونے والے مقدمہ میں شامل تفشیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: عراقی عدالت نے 3 پاکستانیوں کو موت کی سزا سنا دی

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے ایف آئی اے سے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ کرنے پر معافی بھی مانگ لی ہے۔