دنیا کے سستے ترین شہروں کی فہرست میں پاکستان کے کتنے شہر شامل ہیں؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ملک بھر میں جہاں مہنگائی نے عوام کا جینا حرام کیا ہوا ہے یوٹیلیٹی بلوں، پھلوں، سبزیوں اور دیگر روزمرہ کی اشیا کی قیمتیں کو دیکھ کر اس کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے وہی دنیا کے سستے ترین شہروں کی فہرست میں پاکستان کے 3 شہروں کا نام بھی شامل ہے۔
کم از کم ایک ڈیٹا کمپنی نمبیو (Numbeo) کی طرز زندگی کے اخراجات کی سالانہ فہرست میں تو یہی دعویٰ کیا گیا ہے،اس فہرست میں جنوری سے جون 2024 تک کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی اور نیویارک شہر کو بنیاد بنایا گیا،طرز زندگی کے اخراجات، کرائے، طرز زندگی کے اخراجات بشمول کرائے، سودا سلف، ہوٹلوں کی قیمتیں اور مقامی افراد کی قوت خرید جیسے شعبوں کو مدنظر رکھ کر دنیا بھر کے 218 شہروں کی درجہ بندی کی گئی،فہرست کے مطابق دنیا کا سستا ترین شہر کراچی ہے جو نیویارک کے مقابلے میں 81 فیصد سستا ہے جس کے بعد لاہور دوسرا سستا ترین شہر ہے،لاہور سے اوپر بھارتی شہر کولکتہ ہے جبکہ اسلام آباد دنیا کا چوتھا سستا ترین شہر قرار دیا گیا جو نیویارک سے 78.5 فیصد سستا ہے۔
دوسری جانب سوئٹزر لینڈ کے شہر جنیوا کو دنیا کا مہنگا ترین شہر قرار دیا گیا جو نیویارک کے مقابلے میں 1.7 فیصد زیادہ مہنگا ہے،جنیوا کے بعد دوسرے نمبر پر سوئس شہر زیورخ رہا جبکہ تیسرے پر نیویارک کو رکھا گیا،امریکی شہر سان فرانسسکو کے حصے میں چوتھا نمبر آیا جبکہ بوسٹن 5 واں مہنگا ترین شہر قرار دیا گیا،آئس لینڈ کا شہر Reykjavik چھٹے نمبر پر رہا جس کے بعد واشنگٹن ڈی سی 7 واں مہنگا ترین شہر ثابت ہوا،امریکا کے 3 شہر Seattle، لاس اینجلس اور شکاگو بالترتیب 8 ویں سے 10 ویں مہنگے ترین شہر قرار دیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی