شیخ حسینہ بھارت سے بھی فرار، اب کہاں جائیں گی ؟اہم خبر آگئی

Aug 05, 2024 | 18:41:PM

(24 نیوز )شیخ حسینہ واجد کی جانب سے استعفے کے بعد فوج نے حکومتی کنٹرول سنبھال لیا ہے ، اچانک سیاسی پلٹ نے عالمی منظر نامے پر کافی گہرا اثر ڈالا ہے ، کیونکہ شیخ حسینہ پہلے سیاسی پناہ کیلئے بھارت پہنچی تھیں لیکن اب خبر سامنے آئی ہے کہ سابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم  اب بھارت سے برطانیہ کیلئے اُڑان بھرنے والی ہیں ۔

بھارتی چینل ’انڈیا ٹو ڈے ‘نے رپورٹ کیا ہے کہ حسینہ واجد کا طیارہ بھارت کے ہنڈن ائیرپورٹ پر اترا ہے جہاں اس میں ایندھن بھرا جائے گا اور پھر وہ وہاں سے لندن روانہ ہوجائے گا، حسینہ کے طیارے کی سیکیورٹی انڈین فضائیہ کے سپرد ہے اور اس میں انٹیلی جنس ادارے بھی شامل ہیں ، بھارتی اخبار دی اکنامک ٹائمز  نے انکشاف کیا ہے کہ ائر پورٹ پر  بھی سابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم کا طیارہ بھارتی فضائیہ کے حصار میں رہا ۔

حکومت کے مجوزہ کوٹے کے تحت نوکریوں کے خلاف طلباء نے ”لانگ مارچ ٹو ڈھاکہ“ شروع کیا، اس دوران بنگلہ دیش کی حکومت نے انٹرنیٹ پر مکمل پابندی عائد کر دی اور مظاہرین کو طاقت کے زریعے کچلنے کی کوشش کی۔ جولائی میں شروع ہونے والے احتجاج کے بعد سے اب تک 300 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ اتوار کو ہونے والی شدید جھڑپوں میں کم از کم 94 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

 شیخ حسینہ کو اپنی بہن کے ساتھ ایک فوجی ہیلی کاپٹر پر سوار ہوتے ہوئے ٹی وی پر دکھائے جانے کے چند گھنٹے بعد، ملک کے فوجی سربراہ جنرل وقار الزمان نے کہا کہ وہ عبوری حکومت کی تشکیل کے لیے صدر سے رہنمائی حاصل کریں گے،اس کے بعد بھارتی اخبار ”دی ہندو“ نے رپورٹ کیا کہ شیخ حسینہ نے برطانیہ سے سیاسی پناہ کی درخواست کی ہے، ان کی بہن ریحانہ جو پہلے ہی برطانیہ کی شہریت رکھتی ہیں، ان کے ساتھ ہیں۔

 جبکہ ”انڈیا ٹوڈے“ نے رپورٹ کیا کہ شیخ حسینہ کو لے جانے والا طیارہ نئی دہلی میں اترا ہے۔ شیخ حسینہ کا طیارہ مقامی وقت کے مطابق 5 بجکر36 منٹ پر نئی دہلی کے غازی آباد میں فوج کے ہنڈن ایئربس پر اترا۔ جہاں بھارتی فوجی حکام نے ان کا استقبال کیااور وہ وہاں سے لندن روانہ ہوں گی۔

مزیدخبریں