ملک بھر میں تریاق زہر کی کمی، قیمت میں دوگنا سے زائد اضافہ متوقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد ترک) ملک بھر میں تریاق زہر کی کمی کے باعث ویکسین کی قیمت میں دوگنا سے زائد اضافہ متوقع ہے۔
ذرائع قومی ادارہ صحت کے مطابق قومی ادارہ صحت نے ویکسین کی قیمت میں دوگنا سے زائد اضافہ تجویز کر دیا، ویکسین کی قیمت 800 سے بڑھا کر 1800 روپے کرنے کی تجویز ڈریپ کو ارسال کی گئی ہے، خام مال کی قیمت میں اضافہ ویکسین کی قیمت میں اضافے کی وجہ ہے، نئی قیمت ملنے تک سرکاری ہسپتالوں کو اینٹی ریبیز ویکسین کی سپلائی تعطل کا شکار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہریوں پر ایک اور ٹیکس نافذ
دوسری جانب ڈریپ کا کہنا ہے کہ قومی ادارہ صحت کی طلب کردہ اینٹی ریبیز ویکسین کی نئی قیمت کی سمری ارسال کی گئی ہے۔