(24 نیوز )بنگلہ دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمان کی بیٹی اور بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے اچانک استعفیٰ اور ملک سے فرار ہونے کے بعد آرمی نے دارالحکومت ڈھاکہ کے تمام ایئر پورٹس بند کر دیئے ہیں ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلہ دیشی فوج کے ”آئی ایس پی آر“ نے شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد پیر کی شام ساڑے پانچ بجے سے اگلے چھ گھنٹے کے لیے حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے ،حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ گروپ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیپٹن قمر الاسلام نے آج سہ پہر میڈیا کو ہوائی اڈہ بند ہونے کی تصدیق کی ہے ،ائیرپورٹ حکام نے کہا کہ وہ صورتحال سے مزید اپ ڈیٹ کریں گے۔