لوٹ مار کا شکار جرمن سیاح کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے 5لاکھ کی امداد

Aug 05, 2024 | 19:31:PM

(قیصر کھوکھر )سائیکل  پر جرمنی سے پاکستان پہنچنے والے سیاح  کیساتھ لوٹ مار اور تشدد  کے واقع پر پنجاب حکومت نے اہم اقدام اٹھایا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے جرمن سیاح فلورین برگ سے ملاقات کی ہے ، لاہور میں واردات کا شکار ہونے والے جرمن سیاہ کی بھرپور دادرسی  کی گئی ،وزیراعلی پنجاب کی جانب سے جرمن سیاح کو 5 لاکھ روپے کی امداد دی گئی، اس  موقع پر جرمن سیاح  کا کہنا تھا کہ پاکستانی بہت محبت کرنے والے اور زندہ دل لوگ ہیں، جس انداز میں حکومت پنجاب اور عوام نے میرا ساتھ دیا وہ کبھی نہیں بھول سکتا، سیاحوں کا مجرمان سے سامنا کسی بھی ملک میں ہو سکتا ہے، پاکستان میرا پسندیدہ ترین ملک ہے یہاں دوبارہ آنا چاہوں گا، پاکستان کی علاقائی خوبصورتی کیساتھ یہاں کے لوگوں کے دلوں کی خوبصورتی بھی مثالی ہے، میری مدد اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے بھرپور محنت ہو رہی ہے۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب کا کہنا تھاکہ پاکستان آنے والے تمام سیاح ہمارے مہمان ہیں، انکی سکیورٹی اور حفاظت کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں، پولیس جرمن سیاح کو لوٹنے والوں کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کر رہی ہے، لاہور پولیس جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لے گی۔
 واضح رہے کہ جرمن سیاح سائیکل پر سینٹرل ایشیا اور چین سے ہوتا ہوا پاکستان پہنچا تھا،لاہور میں  ایئر پورٹ کے قریب سڑک پر کیمپ لگا کر سوتے ہوئے ڈاکوؤں نے اسے لوٹ لیا تھا، سیاح سے اس کا قیمتی کیمرہ ، موبائل فون اور ساتھ میں تشدد بھی کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں