کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں اور رہیں گے:وزیر اعلیٰ مریم نواز  

 

Aug 05, 2024 | 19:32:PM
کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں اور رہیں گے:وزیر اعلیٰ مریم نواز  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہے کہ پاکستانی  کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں اور رہیں گے، بھارت نے5اگست 2019ء کو مقبوضہ جموں و کشمیر کو کھلی جیل میں بدل کر جبرؤاستبداد کی نئی مثال قائم کی ہے۔

 وزیر اعلیٰ مریم نواز نے یوم استحصال کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے ہر شہید ہر مظلوم، محصور، ماؤں، بہنوں، بیٹوں اور بیٹوں کو سلام پیش کرتی ہوں، انہوں نے کہا کہ بھارت کے غیرقانونی اور غاصبانہ تسلط کے خلاف کشمیریوں کی لازوال قربانیاں رنگ لائیں گی،دنیا کب تک آنکھیں بند کرکے بیٹھے گی،کب تک کشمیری جبروبربریت کا شکار ہوتے رہیں گے؟  پاکستان دنیا کے ایوانوں میں کشمیریوں کی آواز اٹھاتا رہے گا،وزیر اعلیٰ مریم نواز  نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل سے ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و استحکام اور ترقی خوشحالی ممکن ہے،ہر پاکستانی کا دل کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی پی پیز کو 168 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ ملنے کا انکشاف