بنگلہ دیش میں 15 سالہ دورِجبر اور بھارت نواز حکومت کا خاتمہ ہوا،حافظ نعیم الرحمان

Aug 05, 2024 | 19:38:PM
بنگلہ دیش میں 15 سالہ دورِجبر اور بھارت نواز حکومت کا خاتمہ ہوا،حافظ نعیم الرحمان
کیپشن: حافظ نعیم الرحمان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں 15 سالہ دورِجبر اور بھارت نواز حکومت کا خاتمہ ہوا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں حافظ عبدالرحمان نے کہاکہ حسینہ واجد نے بھارت کی مدد سے عوام اور ان کی آواز دبا کر حکومت کی، حسینہ واجد نے اپنے ہم وطنوں کو اپنا مخالف بنالیا،حسینہ کی فاشسٹ حکومت کا خاتمہ بنگلہ دیشی عوام کی قربانیوں اور جدو جہد کے نتیجے میں ہوا۔ 

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ دعا ہے کہ بنگلہ دیش کے عوام کی جدوجہد ملک میں استحکام کا سبب بنے ،بنگلہ  دیش میں خوشحالی اور حقیقی جمہوریت کی واپسی کیلئے دعا گو ہوں ۔

یہ بھی پڑھیں: حسینہ واجد کے بیٹے نے بنگلادیشی آرمی چیف کو کیا پیغام دیا؟جانئے