دہشت گردوں کیخلاف مشترکہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشنز کا فیصلہ

Aug 05, 2024 | 19:46:PM

(فرزانہ صدیق )ملک کو دہشتگردی جیسے  ناسور سے محفوظ رکھنے کیلئے سیکیورٹی اداروں نے دہشت گرد تنظیموں کیخلاف مشترکہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشنز کا فیصلہ کر لیا۔
 تفصیلات کے مطابق نیکٹا کی ماہانہ کاؤنٹر ٹیررزم انٹیلی جنس کانفرنس میں  تمام اداروں کی جانب سے مشترکہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ حالیہ کالعدم قرار دی جانے والی تنظیموں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جائے ، پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے نمائندوں نے کانفرنس میں شرکت کی ، ملک کو داخلی سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیاساتھ ہی ممکنہ خطرات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

نیکٹا کانفرنس میں حساس اداروں اور تمام اٹیک ہولڈرز کے درمیان انٹیلی جنس کا تبادلہ کیا گیا،تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کوششوں سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم دہرایا گیا ،ترجمان نیکٹا کا کہنا ہےکہ پاکستان کو مکمل طور پر محفوظ اور پرامن ملک بنایا جائے گا۔  

مزیدخبریں