(24 نیوز)بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد مبینہ طور پر اپنے عہدے سے مستعفی ہوکر ملک سے فرار ہو گئی ہیں، اور انہیں اتنی عجلت میں فرار ہونا پڑا کہ نہ تو انہیں تقریر کا موقع ملا اور نہ ہی انہیں کھانا کھانے دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق حسینہ واجد نے اپنے لئے مرغن پکوان بنوائے، لیکن بنگلہ دیش میں جاری مظاہروں کی شدت کے باعث حسینہ واجد کو پیغام دیا گیا کہ اب معاملات قابو سے باہر ہوگئے ہیں اور وزارت عظمیٰ کے ساتھ ساتھ ملک بھی چھوڑنا ہوگا، اور یوں انہیں کھانے کا موقع بھی نہیں دیا گیا۔
قبل ازیں، کہا گیا تھا کہ انہوں نے عوام کیلئے ایک خطاب ریکارڈ کروانا تھا لیکن انہیں اس کا موقع بھی نہیں دیا گیا۔بعد ازاں، حسینہ واجد کا بنوایا ہوا کھانا مظاہرین نے کھایا,خیال رہے کہ حسینہ واجد بنگلہ دیش سے فرار کے بعد بھارت پہنچ گئی ہیں، جہاں سے وہ سیاسی پناہ کیلئے لندن روانہ ہوں گی۔