شیخ حسینہ دلبرداشہ ، سیاست میں واپس نہیں آئیں گی ، بیٹے کا انکشاف

Aug 05, 2024 | 21:22:PM
شیخ حسینہ دلبرداشہ ، سیاست میں واپس نہیں آئیں گی ، بیٹے کا انکشاف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے بیٹے نے کہا ہے کہ شیخ حسینہ بہت مایوس ہوئیں وہ اب سیاست میں واپس نہیں آئے گی۔

بنگلہ دیش پرتشدد مظاہروں اور پھر وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے مستعفی ہونے کے بعد میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، اقتدار چھوڑ کر بیرون ملک فرار ہونے والی وزیر اعظم کے بیٹے سجیب واجد کا ایک بیان سامنے آیا ہے۔  

برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ حسینہ واجد کے بیٹے سجیب واجد کا کہنا ہے کہ شیخ حسینہ بہت مایوس ہوئیں وہ اب سیاست میں واپس نہیں آئے گی ، ان کا کہنا ہے کہ شیخ حسینہ نے جب اقتدار سنبھالا تو بنگلہ دیش ایک غریب  اور   ناکام ریاست تھی ،انہوں نے  بنگلہ دیش کو ترقی دے کر ایشیا میں ابھرتے ممالک میں شامل کیا۔  
ان کا مزید کہنا تھا کہ پر تشدد مظاہروں کے خلاف حکومت کا ردعمل بلکل درست تھا ۔ 

یہ بھی پڑھیں: شیخ حسینہ بھارت سے بھی فرار، اب کہاں جائیں گی ؟اہم خبر آگئی