بنگلہ دیشی صدر کا سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کو رہا کرنے کا حکم

Aug 05, 2024 | 22:14:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک )بنگلا دیش کے صدر شہاب الدین نے سابق وزیر اور اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیا کو رہا کرنے کا حکم  دیدیا ۔ 

 غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیش کے صدر شہاب الدین  کی جانب سے مختلف سیاسی رہنماؤں سے  ملاقات کی گئی ہے جس کے بعد انہوں نے خالدہ ضیا کو رہا کرنے کا حکم  دیا ہے ، دوسری جانب بنگلہ دیشی فوج کی جانب سے بھی کل صبح ملک بھر سے کرفیو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

 بنگلہ دیشی صدر نے حکومت مخالف  احتجاج پر گرفتار مظاہرین کو بھی رہا کرنے کا حکم دیا ہے ، خبر رساں ایجنسی کے مطابق پارلیمنٹ کی تحلیل کے بعد عبوری حکومت بنانے کا فیصلہ کیا  گیا ہے ، واضح رہے کہ بی این پی رہنما  کو  حسینہ واجد کی حکومت نے  جیل میں ڈالا تھا۔ 

مزیدخبریں