بنگلہ دیش اے ٹیم 2 روز تاخیر سے پاکستان پہنچے گی: پی سی بی

Aug 05, 2024 | 22:39:PM

(وسیم احمد) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش اے ٹیم 2 روز تاخیر سے پاکستان پہنچے گی۔

پی سی بی کے مطابق بنگلہ دیش اے ٹیم 2 روز تاخیر سے پاکستان پہنچے گی، بنگلہ دیش میں حالات کشیدہ ہونے کے باعث بنگلہ دیش ٹیم وقت پر نہیں پہنچ سکی، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ اور پی سی بی 2 دنوں سے رابطے میں ہیں۔

پی سی بی کا مزید کہنا ہے کہ بنگلہ دیش اے ٹیم کے دورہ پاکستان کو ری شیڈول کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سابق انگلش کرکٹر 55 برس کی عمر میں انتقال کر گئے 

واضح رہے کہ بنگلہ دیش اے ٹیم نے 2 چار روزہ اور 3 ون ڈے میچز کےلئے بدھ کو اسلام آباد پہنچنا تھا لیکن حالات کشیدہ ہونے کے باعث اب بنگلہ دیشی ٹیم کی پاکستان آمد تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔

مزیدخبریں