(اشرف خان )کے الیکٹرک کی جانب سے صارفین کی سہولت کیلئے ماہ جولائی اور اگست کے بلوں کی تاریخ ادائیگی میں توسیع کا اعلان کیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی طرح جولائی اگست میں واجب الادا بلوں کی آخری تاریخ میں 10 دنوں کی توسیع کی گئی ہے ،لیٹ پیمنٹ سر چارج کے ساتھ اپنے بلوں کی ادائیگی کرنے والوں کو بھی سہولت دی جائے گی ،لیٹ پیمنٹ سرچارج اگلے ماہ کے بل میں ایڈجسٹ کردی جائے گی،خیال رہے کہ وزیر اعظم پاکستان نے بجلی کے بلوں کی آخری تاریخ میں 10روز توسیع کا اعلان کیا تھا۔