فنڈز میں کمی،ملازمین کی تنخواہیں روکی جا سکتی ہیں،وزارت خزانہ کا وزارتوں کوخط
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی وزارت خزانہ نے کہاہے کہ مختلف اداروں کے ملازمین کے فنڈز ناکافی پڑگئے ہیں جس کی وجہ سے ملازمین کی تنخواہیں تاخیر کا شکار یا روکی جا سکتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت خزانہ نے تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو خط لکھ دیا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مختلف اداروں کے ملازمین کے فنڈز ناکافی پڑگئے، ملازمین کی تنخواہیں تاخیر کا شکار یا روکی جا سکتی ہیں، تمام ادارے ملازمین کی تنخواہوں کے ذمہ دار ہیں، ملازمین کے متعلق فنڈز کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے، اکاؤنٹنٹ آفیسرز فنڈز میں کمی پر سیکرٹریز کو الرٹ جاری کریں، ملازمین کے متعلق فنڈز کیلئے سٹریٹیحی پر عمل درآمد کیا جائے۔
وزارت خزانہ نے کہاہے کہ پہلے مرحلے میں ای آر ای ہیڈز پے رول سے سپلیمنٹری پے رول پر منتقل ہوں گے، اس اقدام سے ملازمین کی تنخواہوں میں تاخیر ہوگی، دوسرے مرحلے میں ملازمین کی تنخواہوں کو روکا جائے گا،ملازمین کی تنخواہوں کیلئے اضافی فنڈز فراہم نہیں کئے جائیں گے، وزارت خزانہ کا کہناہے کہ فنڈز ختم ہونے پرملازمین کی تنخواہیں تاخیر کا شکار ہوسکتی ہیں،تنخواہ کی ادائیگی کیلئے کسی دوسری مد میں ادائیگی نہیں کی جائے گی۔