اضافی ادائیگیوں کے الزام پرایم ڈی ایل این جی ٹرمینل برطرف

Dec 05, 2020 | 00:11:AM
اضافی ادائیگیوں کے الزام پرایم ڈی ایل این جی ٹرمینل برطرف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مائع قدرتی گیس (ایل این جی) سپلائزر کو اضافی ادائیگیوں کے الزام پر پاکستان ایل این جی ٹرمینل لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) ندیم نذیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ 

ترجمان پٹرولیم ڈویژن نے کو بتایا کہ ایل این جی سپلائرز کو پورٹ چارجزکی مد میں اضافی ادائیگیوں کے الزام پر پاکستان ایل این جی ٹرمینل کے ایم ڈی کو عہدے سے ہٹایا گیا۔ ترجمان کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن کی ذیلی کمپنی گورنمنٹ ہولڈنگ پرائیویٹ لمٹیڈ (جی ایچ پی ایل) کے سربراہ مسعود نبی کو پاکستان ایل این جی ٹرمینل لمیٹڈ کا اضافی چارج دے دیا گیاہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ جی ایچ پی ایل کے ایم ڈی مسعود نبی کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی نے ہٹائے جانے والے ایم ڈی کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ترجمان سے سوال کیا گیا کہ ابھی تو ان کے خلاف کچھ ثابت نہیں ہوا تو انہیں عہدے سے کیوں ہٹایا گیا؟ اس پر ترجمان نے کہا کہ پی ایل ٹی ایل بورڈ کی طرف سے کہا گیا تھا کہ ان کے خلاف الزامات ہیں، انہیں ہٹایا جائے اس لیے ندیم نذیرکو عہدے سے ہٹاکر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ تحقیقاتی کمیٹی کی تحقیقات سے اضافی ادائیگیوں سے متعلق اصل رقم بھی سامنے آجائے گی۔