سندھ پولیس بھی کرونا سے شدید متاثر ، ڈی آئی جی وینٹی لیٹر پر منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) کورونا وائرس کی دوسری لہر سے سندھ پولیس کے متاثرہ اہلکاروں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔ کرونا وائرس کا شکار ڈی آئی جی پولیس آصف اعجاز شیخ کو وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کئے گئے 247 ٹیسٹ میں سے 12 پولیس اہلکاروں کی کورونا وائرس رپورٹس مثبت آئیں، اب تک 3753 پولیس افسران و جوان کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جن میں سے 3486 صحتیاب ہوئے۔
ایس پی، ڈی ایس پی اور انسپکٹر سمیت 20 پولیس ملازمین جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ 247 پولیس ملازمین ابھی تک کرونا وبا سے متاثر ہیں، بیشتر ملازمین اپنے گھروں میں آئسولیٹ ہیں اور کچھ مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کا شکار ہونیوالوں میں ڈی آئی جی پولیس آصف اعجاز شیخ بھی شامل ہیں۔آصف اعجاز شیخ کلفٹن کے ایک نجی ہسپتال کی انتہائی نگہداشت کے شعبہ میں زیر علاج ہیں جہاں انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔